سکھر (نمائندہ جسارت) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص کیلیے سکھر میں اندرون سندھ پہلی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا ۔ سول اسپتال سکھر میں قائم کی گئی بائیو سیفٹی لیول تھری کی جدید لیبارٹری میں ارزاں قیمت شہری اپنا ٹیسٹ کراسکیں گے لیبارٹری میں روزانہ کی بنیاد پر 300 ٹیسٹس کی جائیں گے ٹیسٹنگ کٹس سمیت دیگرسامان اور پی سی آر سہولت بھی میسرہوگی لیبارٹری کی افتتاحی تقریب میں ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں لیبارٹری کا قیام بڑی کامیابی ہے ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر لیبارٹری کے قیام کی منظور دی لیبارٹری کی عدم موجود گی کے باعث بالخصوص معمر حضرات کو ٹیسٹ کرانے میں دشواری کا سامنا تھالیبارٹری کے قیام پر شہریوں کو کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت مقامی سطح پر میسر ہوگی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیفٹی کے حوالے سے جناح لیبارٹری کراچی کے بعد سکھر کی لیبارٹری کا دوسرا نمبر ہے جہاں لیول تھری سیفٹی رکھی گئی ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی اور ٹیکنیکل اسٹاف کی جانب سے میئر سکھر کو بریفنگ بھی دی گئی۔مئیر سکھر نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور صحت مند رہنے کے لیے انہیں خود کو گھروں تک محدود کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل میئر سکھر نے صورتحال کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے بذریعہ مراسلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس لیبارٹری کے قیام کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سکھر میں لیبارٹری کے قیام کی منظوری دی اور آج کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری نے عملی طور پر کام شروع کردیا ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلیے اندرون سندھ پہلی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح
القمر
