English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ریکارڈ میں ہیرا پھیری سے انکار، سائنسدان نوکری سے برطرف

القمر

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں کورونا سے متعلق ڈیٹامیں ہیرا پھیری سے انکار پر سائنسدان کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔سائنسدان ربیکا جونز نے امریکی نیوزنیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا یکجا کا مقصد فلوریڈا کے لوگوں اور تحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال بتانا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ اس کے لیے انہوں نے بلامعاوضہ 2ماہ تک 16 ،16گھنٹے کام کیا، اس کے باوجود صرف ڈیٹا میں تبدیلی سے انکار پر انہیں فلوریڈا کے محکمہ صحت میں گرافک انفارمیشن سسٹم منیجر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ربیکاجونز نے تحقیق کاروں کو خبردارکیاکہ وہ ان کے پورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں کیونکہ اس میں متوقع طورپر تبدیلیاں کردی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے