English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھولنے کا وقت بڑھا دیا گیا

القمر

لاہور: حکومت پنجاب نے عید تک شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے کھلنے کا دورانیہ بڑھادیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد کاروبار کھولنے کے اوقات میں اضافے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں اقبال اسلم نے بتایا کہ اب شاپنگ مالز کے اوقات کار شام 5 بجے سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کریے گئے ہیں، بازار اور مارکٹیں بھی عید تک رات دس بجے تک کاروبارکرسکیں گی۔ وزیر تجارت پنجاب نے مزید کہا کہ کل سے صوبے بھرمیں مزارات بھی کھول دیئے جائیں گے، مزارات پر مذکورہ اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 9 مئی سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد چھوٹے کاروبار کو ہفتے میں پانچ دن کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران حکم جاری کیا کہ کاروبار ہفتی اور اتوار کو بھی کھولے جائیں اور ساتھ ہی بڑے شاپنگ مالز بھی کھول دیے جائیں۔

اب پنجاب حکومت نے کاروبار کا دورانیہ بھی رات 10 بجے تک بڑھادیا ہے۔ اس سارے معاملے میں سندھ وہ واحد صوبہ ہے جو لاک ڈاؤن میں نرمی کی مسلسل مخالفت کررہا ہے تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ میں بھی شاپنگ مالز کھول دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے