English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص،نوشین پنہور کے قتل کا مقدمہ شوہر اور سسر کیخلاف درج

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) چند روز قبل کھان تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر قتل کی جانے والی لڑکی نوشین پہنور کے قتل کا مقدمہ اس کے والد شاہنواز پہنور کی مدعیت میں لڑکی کے شوہر اور سسر کے خلاف درج کر لیا گیا ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کی رہائشی لڑکی نوشین پہنور جس کی شادی کھان تھانے کی حدود میں اولڈ میرپور میں آفتاب پہنور سے ہوئی تھی چند روز قبل لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دیا گیا جس کے بعد میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک اور ایس ایس پی جاوید بلوچ کی جانب سے نوٹس لینے اور انکوائری کرانے کے بعد قتل کی جانے والی لڑکی کے والد شاہنواز پہنور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے تھانے پہنچے تو وہاں لڑکی کا شوہر آفتاب پہنور اور سسر سعید خان پہنور دیگر معززین کے ساتھ پہنچے اور انہیں برادری سطح پر فیصلہ کرانے کا کہا لیکن لڑکی کے والد نے انکار کر دیا اور اس کے بعد لڑکی کے والد شاہنواز پہنور کی مدعیت میں شوہر آفتاب پہنور اور سسر سعید خان پہنور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمے میں فریادی شاہنواز پہنور نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش پنکھے سے لٹکا کر اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے اور ہماری بیٹی کی کردار کشی کر رہے ہیں ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے