English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو کی جیل میں ہنگامہ آرائی‘ 8قیدی ہلاک

القمر

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کی ایک جیل میں ہنگامی آرائی کے نتیجے میں 8قیدی ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جیل حکام نے بتایا کہ جالیسکو میں واقع جیل میں ہونے والی جھڑپوں میں 2گروہ ملوث تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 3قیدی فائرنگ، جب کہ باقی مار پیٹ کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ دیگر 8قیدی شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیااور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکام نے بتایا کہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں کو یہ پہلا واقعہ ہے۔ تفتیش کاروں نے جھڑپوں میں ملوث 5قیدیوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے