کھوئی رٹہ (صباح نیوز) بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر می بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سرحد کے قرب وجوار علاقوں ٹائیں،چتر،بھس گالہ،جنجوٹ بہادرمنڈی گجراں میں رہنے والے نہتے شہری اس جارحیت کا نشانہ بنتے رہتے ہیں بھارتی افواج کی گزشتہ ہفتے سول آبادی پر شدید فائرنگ اور گولہ باری سے منڈی گجران کی 35 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گی، جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کھوئی رٹہ طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں اس سے چند روز قبل بھی بھارتی افواج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں جنجوٹ بہادر، سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری سے73سالہ محمد شفیع زخمی ہوگیا تھاتاہم پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کر دیے اور کہیں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچایا۔
بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری
القمر
