ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 افراد گرفتار

لاہور( آن لائن) پولیس نے تیسری جماعت کی بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں انویسٹی گیشن پولیس کے جینڈر بیسڈ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تیسری جماعت کی13سالہ معصوم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں شہزاد، عمر اور ارسلان شامل ہیں جو متاثرہ بچی کے ہمسائے اور رشتہ دار بھی ہیں۔ ملزمان زیادتی کے بعد کسی کو بتانے کی صورت میں بچی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں ملزمان کے خلاف بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں