ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پب جی گیم کھیلنے والے نوجوان نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارت میں رات بھر پب جی گیم کھیلنے والے 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں رات بھر پب جی گیم کھیلنے والے 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے واقعے سے تین روز قبل اپنی والدہ کے فون میں گیم ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور وہ تین روز سے مسلسل گیم کھیل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا بھائی جب پڑھائی مکمل کرکے کمرے میں داخل ہوا تھا رات تین بجے بھی اپنے بھائی کو گیم کھیلتا ہوا پایا، اس کے بعد وہ سونے چلا گیا اور صبح دوسرے کمرے سے بھائی کو لٹکا ہوا پایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں مسلسل پب جی گیم کھیلنے پر نوجوان کو ’’برین اسٹروک‘‘ دماغی فالج کا اٹیک ہوا تھا۔ فوری طور پر اسپتال میں سرجری کے دوران ہی شہری کی موت واقع ہوگئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کے دماغ کی رگ پھٹنے کا انکشاف ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے بیل گاؤں ضلع میں ایک اکیس سالہ لڑکے نے پب جی نہ کھیلنے دینے پر اپنے باپ کی گردن کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں