English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹر سراج الحق نے سید منور حسن کی عیادت کی

القمر

     کراچی :امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مقامی اسپتال میں زیر علاج سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

سراج الحق نے ڈاکٹرز سے سید منور حسن کے علاج کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں اور ان کی خدمات پر اظہار اطمینان کیا۔

 سینیٹر سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی جہدوجہد میں گزاری، سید منور حسن  نہ صرف تحریک اسلامی بلکہ پوری دنیا میں اسلام کے غلبہ کے لیے مصروف تحریکوں کے لیے راہ نما ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  زمانہ طالب علمی سے لے کر اب تک سیدمنور حسن نے اپنی دور اندیشی اور بھر پور موقف کے ذریعے غلبہ دین کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا، امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو ں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے