ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں ٹینکر پھٹنے سے ہولناک تباہی‘ 10ہلاک‘ 117 زخمی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ایک خوف ناک حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کے روز مشرقی صوبے ژجیانگ کے شہر وینلینگ کے قریب ایک ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر کے پھٹنے سے پیش آیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریب واقع درجنوں مکان، دکانیں اور دیگر عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے ساتھ ہی شعلے اور دھواں بھی ہر طرف پھیل گیا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کئی شاہراہیں بند کردی گئیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ امدادی کارکن رات گئے ملبے میں دبے افراد کی تلاش کے لیے کارروائی کرتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں