جدہ (صباح نیوز)سعودی حکومت نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے 1932ء میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ، سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار نے انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکومت اس سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے ،ہم اس معاملے میں باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے جب کہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا۔
سعودی حکومت نے رواں برس حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا
القمر
