English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لداخ میں چین سے جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

القمر

نئی دہلی: چینی فوج کے ساتھ لداخ میں جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جس کے بعد ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں ایک بھارتی افسر سمیت 2 جوان ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدہ صورتحال کے بعد بھارت اور چین کے فوجی حکام کے درمیان صورتحال معمول پر لانے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے