English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ مظاہرین کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور پولیس اصلاحات کا اعلان

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ چاہتے ہوئے بھی پولیس میں اصلاحات سے متعلق ایک بل پر دستخط کر دیے۔ اس صدارتی حکم نامے کے تحت ایک ایسی پالیسی تشکیل دی جائے گی، جو پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ایک ایسا ڈیٹا بیس قائم کرے، جس کے ذریعے پولیس اہل کاروں کے غیرمعمولی طاقت استعمال کرنے کے واقعات کی شکایات کی مکمل تفصیلات رکھی جائیں گی۔ امریکا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے نسلی پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان مظاہروں کی وجہ ایک افریقی نژاد امریکی شہری کی ایک پولیس اہل کار کے ہاتھوں پر تشدد موت بنی۔ اس واقعے کے بعد دنیا کے درجنوں ممالک میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جو اب بھی جاری ہے۔ پھر امریکی ریاست اٹلانٹا میں جمعہ کے روز پولیس اہل کار کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام ریشرڈ بروکس کی ہلاکت کے بعد احتجاج میں شدت کی وجہ سے دباؤ نے صدر ٹرمپ کو پولیس کا نظام بہتر بنانے کے حکم نامے پر دستخط کے لیے مجبور کیا۔ جب کہ منگل کے روز اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس نے بھی پولیس کو سدھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی پالیسی کو بدلنے کی کوشش کریں گی اور اہل کاروں کی نئے سرے سے تربیت کا پروگرام تشکیل دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے