English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل نے مسجد ابراہیمی کے گرد کیمرے لگانا شروع کر دیے

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم تاریخی مسجد ابراہیمی کے اطراف میں بڑی تعداد میں ایک بار پھر کیمروں کی تنصیب شروع کردی ہے، جس کا مقصد مسجد میں دھاوا بولنے والے یہودیوں کی مدد کرنا اور فلسطینی نمازیوں پر نظر رکھنا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر الشیخ حفظی ابو سنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کئی مقامات پر کیمروں کی تنصیب سے قبل خار دار تاریں لگا کر فلسطینیوں کی آمد روفت بند کردی تھی۔ فلسطینیوں کو مسجد کے بیرونی احاطے، پارک، اس کی چھت اور اندرونی مقامات میں جانے سے روک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد ابراہیمی میں کیمروں کی تنصیب مقدس مقام میں کھلی مداخلت اور اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی سازش ہے۔ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد ابراہیمی کو یہودیانے اور مساجد میں عبادت کے مسلمانوں کے حق کو غصب کرنے، بین الاقوامی معاہدوں کو سبوتاژ کرنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس کے پہرے میں شرپسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اچانک دھاوا بول دیا۔ القدس کے محکمہ اوقاف اسلامی کے مطابق اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں 171 یہودیوں نے قبلہ اول کے جنوب مغربی دروازے سے داخل ہوکر دھاوا بولا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے