English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم کا بھارت سے پیسے لینے کا معاملہ حقیقت ہے،محمد انور کا انکشاف

القمر

لندن(صباح نیوز) ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت کا بھارت سے رقم لینے کا معاملہ حقیقت ہے، 90ء کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی،ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں
شامل کرنا چاہیے۔ قتل وغارت کے تمام کاموں میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بھی ملوث تھے جو آج کراچی میں معزز بنے بیٹھے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے۔بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے، بھارت سے لی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی زندگی بھر اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔ حقائق سامنے لانے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہناہے کہ میرا ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے۔ قتل وغارت کے تمام کاموں میں ایم کیو ایم پاکستان ملوث تھی، کراچی میں قتل و غارت کرنے والے آج معزز بنے بیٹھے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے