English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عازمین حج کی رقوم واپسی کے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا،وزیر مذہبی امور

القمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت  رقوم کی واپسی کے لیے طریقہ کار کا اعلان جلد کرے گی، عازمین  حج کو رقم واپس کرنے کے لیے  ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع کی جائے گی۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادر نے کہا کہ سعودی عرب میں محدود پیمانے پر ادائیگی حج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی وزیر حج نے اعلان سے پہلے اعتماد میں لیا تھا، سعودی حکومت نے عازمین حج کو وبا سے بچانے کے حوالے سے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ سعودی عرب کے حج فیصلے کی تائید کرتے ہیں، سعودی حکومت نے حجاج کے لیے ہمیشہ بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی حکومت نے صرف سعودی عرب میں مقیم لوگوں کو حج کی اجازت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے