English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراقی فوج بغداد کے عسکری اڈوں پرمیزائل حملے روکنے میں بری طرح ناکام

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی فوج بغداد کے اڈوں پر تواتر کے ساتھ ہونے والے میزائل حملوں کے آگے بے بس ہوکر رہ گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے میزائل حملہ کیا۔ اس اڈے پر عراقی فوج اور امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے دستے تعینات تھے۔ عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا میزائل داغا گیا، تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے