English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی مقامی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

القمر

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت مزید 11 سو روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1757  ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 3 ہزار 100 روپے جب کہ  دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 88 ہزار 391 روپے تک پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے