English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کابغاوت کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی منتخب صدر کو ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن اب ہمیں سازش کا مکمل علم ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آئی کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ ڈائریکٹر جیمز کومی اور ڈپٹی ڈائریکٹر مک کیب کو برے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کے سابق سربراہ کا تقرر سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اٹارنی جنرل ولیم بارکے سپرد کر دیا ہے۔ سیاسی طورپر یہی بہتر ہے کہ وہ خود اس معاملے سے دور رہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران امریکی شہریوں کی مزید امداد کی حمایت کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ امریکا نے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈھائی کروڑ افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے، جب کہ دیگر ممالک نے صرف 10 لاکھ لوگوں کے ٹیسٹ کیے۔ ہم نے زیادہ ٹیسٹ کیے، اس لیے امریکا میں کیس زیادہ ہیں۔ جتنے زیادہ ٹیسٹ کریں گے تو کیسوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکی معیشت مضبوط تھی، لیکن چین سے وائرس آنے کے بعد حالات خراب ہوئے، تاہم ہم معیشت کو دوبارہ مستحکم کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں شہری معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہیں، تاہم آیندہ چند ہفتوں میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے نیا پیکیج دیں گے۔ خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہونے پر حزب اختلاف صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو مورودِ الزام ٹھہرا رہی ہے کہ انہوں نے وبا پر قابو پانے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے