English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو میں طاقت ور زلزلے سے ہلاکتیں 10 تک پہنچ گئیں

القمر

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 10تک پہنچ گئی۔ بدھ کے روز دارالحکومت میکسیکو سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 نوٹ کی گئی۔ بعد میں کم شدت کے 1500سے زائد جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز میکسیکو سٹی سے 700کلومیٹر دور اواکسانا شہر میں تھا، جہاں تقریباً 2ہزار مکانات تباہ ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے