ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکومیں مافیا گروہوں کے  درمیان لڑائی‘ 16 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک میکسیکو میں مافیا گروہوں کے درمیان لڑائی میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروںکے مطابق مسلح جھڑپیں سینالوا کارٹیل اور ایل چاپو کے درمیان ہوئیں۔ سینالوا میں منشیات کے اسمگلروں کے گروپوں کے درمیان کئی گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔ حکام کے مطابق لڑائی سینالوا کے ریاستی دارالحکومت کلیاکان کے نواحی قصبے ٹیپوچے میں ہوئی۔ لڑائی میں شریک تمام غنڈے بلٹ پروف جیکٹ اور بھاری خودکار ہتھیاروں سے لیس تھے۔ 6گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچی اور 10 گرینیڈ، 24گاڑیاں اور 36ہزار گولیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں