English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

القمر

لاہور:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کابینہ کی منظوری کےبغیرقیمتوں میں اضافہ کیاگیا جبکہ قیمتوں میں اضافے کیلئے قواعد کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت قیمتوں میں اضافے کی خلاف حکم امتناع جاری کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 100روپے 10پیسے فی لیٹرمقرر کی ہے تاہم پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاق جمعہ ہفتے کی درمیانی شب سے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں زبردست گراوٹ کے باعث یکم جون کو ملک میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کی کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے