English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں ٹڈی دل نئی دہلی تک پہنچ گیا‘ فصلوں کو نقصان

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پر ٹڈیوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوکر رہ گئیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق ٹڈی دل کے حملے کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔ گروگرام میں ٹڈیوں کے حملے کے پیش نظر نئی دہلی میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور فصلوں کو بچانے کے لیے اسپرے شروع کردیا گیا۔ نئی دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دارالحکومت کے جنوبی اور مغربی اضلاع کے منتظم کو آگاہ کیا اور ٹڈیوں کے حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔ ٹڈیوں نے جنوبی دہلی کے علاقے آسولا بھٹی میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے