ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، امریکی صدرکےوارنٹ گرفتاری جاری

تہران: ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر علی القاسیمہر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر 30 سے زائد افراد کے خلاف 3 جنوری کے حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان افراد پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران نےامریکی صدر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے تاہم انٹرپول نے خبر سے متعلق ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوج کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں