English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے، عالمی ادارہ صحت

القمر

جنیوا:سربراہ ڈبلیوایچ او ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کورونا وبا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عاملی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عالمی سطح پرعدم تعاون والےحالات میں وبا کے بدترین دور کا خدشہ ہے جبکہ بیشترممالک کوششیں کررہےہیں لیکن عالمی سطح پروبامیں تیزی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وائرس کے شکار افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ بہت سے ممالک نے وبا کو کنٹرول کرلیا لیکن خاتمہ نہیں کرسکے، ہم پہلےہی بہت کچھ کھوچکےہیں لیکن اب بھی ہم نےامیدنہیں چھوڑی، آگے آنیوالوں مہینوں میں تحمل، رحمدلی کی بہت زیادہ ضرورت ہوگی۔

ٹیڈروس ایڈہانوم کا مزید کہنا تھا کہ سب خواہش مند ہیں کہ یہ وبا ختم ہو جائے اور زندگی پہلے کی طرح رواں دواں ہو جائے مگر سچائی اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ یہ مہلک وبا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے حالانکہ عالمی سطح پر کئی ممالک نے اس ضمن میں کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے