ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کا جدید موبائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

ترکی نے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہوئے جدید موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سرحدوں کی حفاظت، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے لیے ترکی نے اپنے دفاع کے لیے ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا۔

ترکی نے جدیدٹیکنالوجی سے لیس موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے بحر و بر سے استعمال کیا جاسکتا ہے، جدید موبائل ڈیفنس سسٹم زمین اور سمندر سے فضا کے ساتھ ساتھ 360 ڈگری میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق سنگور دفاعی نظام میں لانگ رینج میزائل نصب کیا جاسکتا ہے جیسا کہ روسی دفاعی نظام ایس 300 اور ایس 400 میں نصب کیا جاتا ہے۔

ترک وزیر دفاع اسماعیل ڈیمر نے نئے دفاعی نظام کے حوالے سے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ترک فورسز نے اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے نئے جدید سسٹم  سے سب کو حیران کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ جدید دفاعی نظام ملک کے دفاعی نظام میں میں ایک شاندار اضافہ ہے، جسے مقامی دفاعی انڈسٹری اور اسٹیک ہولڈرز نے روکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر ملکی ایجنسی کی سرپرستی میں تیار کیا ہے۔

جدید موبائل ایئرڈیفنس سسٹم کو ‘سنگور’ کا نام دیا گیا ہے اور اسے کامیاب تجربے کے بعد انوینٹری میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترک وزیر دفاع نے ٹوئٹر پر مقامی سطح پر تیار کیے گئے دفاعی نظام کی ویڈیو  اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ “ایک بکتر بند گاڑی میں نصب یہ موبائل سسٹم ایک خالی میدان میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناتا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں