ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  بھارتی جھوٹی خبریں حقیقت نہیں بدل سکتے، وزیر خارجہ

اسلام آبد: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمو دقریشی کا کہنا ہےکہ  بھارتی جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈہ حقیقت نہیں بدل سکتے، مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوجی کی درندگی اورسفاکیت کامظاہرہ دنیانےدیکھاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدلنے کی مکروہ کوشش ہے،کشمیری عوام اورپاکستان نےمقبوضہ کشمیرمیں نئےبھارتی ڈومیسائل کومستردکردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری بچےکی دل دہلادینےوالی تصویرانسانی حقوق پریقین رکھنےوالوں کویادرہےگی،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی ایک جھلک گزشتہ روزدنیانےدیکھی ہے،

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےسلسلےکوآج332دن ہوچکے ہیں، لیکن عالمی اداروں کی خاموشی افسوس ناک ہے،مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں پربھارتی مظالم جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں