English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن اراکین میرے اوپر لگائے گئی الزامات کی تحقیقات کروائے،سعید غنی

القمر

کراچی : صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی کمیٹی مجھ پراورمیرےبھائی پر لگےالزامات کی تحقیقات کروائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی کو بتایا کہ میرے علاقوں میں منشیات فروشی بڑھ رہی ہے، پولیس کا کام رپورٹ بنانانہیں ہوتا، اگر کوئی غیرقانونی کام کررہاہےتو پولیس ایف آئی آر کاٹے اورگرفتار کرلے، اپنےعلاقےمیں منشیات کےخلاف میں نےکارروائی کےلیےآئی جی کوخطوط لکھے تھے،  اسپیکرسندھ اسمبلی سےدرخواست کی تھی کہ اپوزیشن ارکان کی کمیٹی بنائی جائے، جومیرےبھائی پرلگےالزامات کی تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہاکہ علی زیدی نےسندھ حکومت پرالزام لگایاکہ صنعتیں کھولنےپرپیسے لےرہے ہیں،مجھے حیرت ہے جن لوگوں کی میں شکایات کرتارہاان کی سرپرستی کاالزام عجیب ہے،علی زیدی نے میری اور پارٹی قیادت کی کردارکشی کی،انہوں  نےمن گھڑت دستاویزلہراکرجھوٹ بولا، جس جےآئی ٹی کامطالبہ کیا،سندھ حکومت نےاسےپبلک کرنےکافیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے