English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک اور ٹرین حادثہ ،شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم

القمر

رحیم یار خان:ایک اور شالیمار ایکسپریس ٹرین  جھیٹہ بھٹہ اسٹیشن پر مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سےلاہورآنیوالی  شالیمارایکسپریس رحیم یار خان کی تحصیل خان پورمیں جھیٹہ بھٹہ اسٹیشن پر مال گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثہ آٹومیٹک کانٹا چینج ہونے کے باعث پیش آیا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثےمیں ڈرائیوراوراسسٹنٹ ڈرائیورمعمولی زخمی ہوئے،مسافرمحفوظ رہے، حادثے میں  مال گاڑی کی2کوچزاورشالیمارایکسپریس کےانجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ریلیف آپریشن3سے4گھنٹےمیں مکمل کرلیاجائےگا، شالیمارایکسپریس 4بجکر10منٹ پرمال گاڑی سےٹکرائی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو شیخوپورہ  کے قریب حادثہ پیش آیاتھا جس میں 22افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے