اسلام آباد (صباح نیوز)ن لیگی رہنما و سابق وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چودھری نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا ذکر آئے اورشہبازگل کا نام نہ آئے، شہبازگل یونیورسٹی سے رابطہ کریں، وہ ابھی تک ان کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل بتائیں کہ جہانگیر ترین کو جہاز پر بٹھا کر بیرون ملک کس نے فرار کرایا؟عمران نیازی زندگی بھر اے ٹی ایم سے جس رفتار سے پیسے لیتا رہا، اسی رفتار سے ملک پر ریکارڈ قرض بڑھایا۔ پی پی پی اورن لیگ نے اپنے تمام ادوار میں اتنا قرض نہیں لیا جو جھوٹے نیازی
نے 18 ماہ میں لے لیا،چینی چور عمران مافیا نے 52 روپے سے چینی کی قیمت 92 روپے پر پہنچا دی ۔جھوٹے نیازی اور اس کے بدنام ترجمان آٹے، روٹی کی قیمت کا پتا کریں۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ چینی چور مافیا نے جس سے چینی چوری کرائی وہ عمران نیازی نے پرائیویٹ جیٹ پہ لندن روانہ کرادیا،2 سال میں جس طرح ڈاکو ، چور اور اچکے ملک کو لوٹ رہے ہیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
خواتین کو ہراساں کرنے میںشہبازگل کا نام لازماً آئے گا‘ طلال چودھری
القمر
