ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری ہانگ کانگ میں چین کے سیکورٹی قانون کے خلاف کھڑی ہو‘ اپوزیشن رہنما

ہانگ کانگ (انٹر نیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز اپوزیشن رہنما جوشوا نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کے نئے سیکورٹی قانون کے خلاف کھڑی ہو جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن کو بھی بیجنگ مخالف مظاہروں کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے منظور کیے گئے متنازع قانون کے بعد سے ہانگ کانگ میں سیکڑوں جمہوریت نواز مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ میں متنازع قانون کے نفاذ کے بعد جمہوریت پسند مصنفین کی کتابیں شہر کی لائبریریوں اور کتابوں کی دکانوں سے غائب ہونا شروع ہو گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں