ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےکے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف 11 مارچ کو  دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نےکہا کہ بروز ہفتہ شام 4بجے شاہراہ فیصل (نرسری)پر کے الیکٹرک کے خلاف دھرنادیا جائے گا،شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس دھرنے میں شریک ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا ادارہ کراچی کے شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے،حکومتوں میں شامل پارٹیاں کے الیکٹرک کی سرپرستی کررہی ہیں اور یہ ادارہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ڈھارہاہے،کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شہریوں پر بجلی بم گرایا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومتوں میں شامل جماعتیں کراچی کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں حکومتی جماعتیں شامل ہیں،حکومتوں میں شامل پارٹیاں نام نہاد طریقے سے کوشش کررہی ہیں کہ کس طرح کے الیکٹرک کو سپورٹ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں