ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: الاحسا دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل‘ درجہ حرارت 50 سے متجاوز

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کا مشرقی شہر الاحسا دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز الاحسا کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا اور اس غیرمعمولی اضافے کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف وزارت انسانی وسائل نے الاحسا میں گرمی کی وجہ سے اوقات کار مقرر کردیے ہیں۔ کنگ فیصل یونیورسٹی میں ماہر موسمیات افنان ملحم کے مطابق احسا میں ریت کے گرم ہونے کے نتیجے میں موسم کی شدت بڑھ جاتی ہے، کیوں کہ جافورہ ریت آبی ذخائر سے کہیں زیادہ تیزی سے حرارت حاصل کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں