English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ

القمر

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے، کورونا وائرس کے سبب بینک محدود اوقات کار کے لیے کھل رہے تھے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو تمام بینکوں کے صدور کو سرکلر ارسال کیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ پیر سے جمعرات تمام بینکوں کی برانچیں صبح 9 بجے سے  شام 5:30 تک عوام کے لیے کھلی رہیں گی۔

سرکلر کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے سے دو بجے تک لنچ ٹائم مقرر ہے جبکہ جمعہ کو بھی بینک صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے البتہ نماز جمعہ کے لیے دوپہر  01:00 تا 2:30 بجے وقفہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکاری کے ان نئے اوقات کار کا اطلاق 13 جولائی سے موثر بہ عمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے