English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں ، شیخ رشید

القمر

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعوی کیا ہےکہ شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں، جو کہوں گا وہ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید نے کہاکہاعلیٰ عدلیہ کے فیصلے ٹھیک ہیں، ،120احتساب عدالتوں کافیصلہ خوش آئند ہے، چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد پاکستان بدلنے جارہا ہے، اگلے الیکشن میں صرف صاف شفاف لوگ حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ریلوے کے حادثات میں کمی کے لیے ایم ایل ون کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے،رواں سال ریلوے کی بہتری کا سال ہوگا،مین لائن ون منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی ہے،ایم ایل ون پر کام بڑی کامیابی ہوگی،منصوبے میں 90فیصد افرادی قوت پاکستانی ہوگی،شالیمار ایکسپریس بند نہیں کی، بندکرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ پہلے ہی کہا تھا جولائی اہم مہینہ ہے،نیب کوٹارزن کے اختیارات ملیں گے، اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتی، موجودہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے