English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 65 اموات، مجموعی تعداد 5123 ہوگئی

القمر

ملک میں کورونا وائرس تاحال بے قابو، 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 65 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 123 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 53 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 532 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 569 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 752 کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 15 لاکھ 38 ہزار 427 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے