English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی آرامکو نے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

القمر

سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اوکٹن 91 فی لیٹر1.29ریال جبکہ اوکٹن 95 فی لیٹر1.44ریال مقررکیا گیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق آج 11 جولائی سے31 جولائی تک کیلئےہے۔

رواں سال ماہ فروری سے مملکت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سہ ماہی بنیادوں کی بجائے ہر 10 روز بعد تبدیل کی جاتی ہیں۔

سعودی عرب میں ایندھن کی قیمتیں عالمی منڈی میں برآمدی قیمتوں سے منسلک ہیں اس لیے بین الاقوامی  مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں سے مملکت  میں آئل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے