English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقا میں چرچ پر حملے میں 5 افراد ہلاک

القمر

جوہانسبرگ(مانیٹر نگ ڈ یسک)جنوبی افریقا میں چرچ پر مسلح افراد کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوہانسزبرگ کے مضافات میں واقع چرچ میں مسلح گروپ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ چرچ میں موجود باقی افراد کو یرغمال بنالیا گیا، پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چرچ سے خواتین اور بچوں سمیت کئی یرغمال افراد کو بازیاب کرایا اور 40 حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق حملے کی وجہ چرچ کی قیادت سے جڑا تنازع ہے جو 2016ء میں چرچ کے لیڈر کے انتقال کے بعد سے چلا آرہا ہے جب کہ چرچ سے گرفتار کیے جانے والے افراد کا تعلق ساؤتھ افریقن نیشنل ڈیفنس فورس اور جوہانسزبرگ پولیس سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے