پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 82 جبکہ 5,599 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 7 ، پنجاب میں 90,191 ،بلوچستان میں 11,436 خیبرپختونخواہ 32,086، گلگت بلتستان میں 1,849، اسلام آباد میں 14,599 اور آزاد کشمیر میں 1,915 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 1,993 پنجاب میں 2,083، خیبرپختونخوا میں 1,142، بلوچستان میں 132، اسلام آباد 159، گلگت بلتستان 43 اورآزاد کشمیر 47 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 5 ہزار 929 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 17 لاکھ 40 ہزار 768 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 108 ٹیسٹ کے دوران 1,587 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 31 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,552 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 46 لاکھ 45 ہزار 947 افراد متاثر، 6 لاکھ 8 ہزار 942 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 87 لاکھ 36 ہزار 651 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

