ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران،شہری کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی پر پھانسی دے دی گئی

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی جاسوسی کرنے والے مخبر کو سزائے موت دے دی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی شہری محمود موسوی ماجد کے امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد سے روابط تھے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسوی ماجد نے سیکورٹی حکام، مسلح افواج اور بالخصوص جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات سی آئی اے اور موساد کو فراہم کی تھیں۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے موسوی ماجد کی سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو عدالت انصاف نے سزا سنائی، جس پر پیر کے روز عمل کیا گیا۔ غلام حسین اسماعیلی کا کہنا تھا کہ موسوی ماجد نے عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والے القدس فورس کے کمانڈر کے ٹھکانے کا راز افشا کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا نے رواں برس 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے عراق میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ موسوی شام میں بعض ایرانی مشیروں کے لیے مترجم کی حیثیت سے کام کرتا تھا، جہاں اسے رقم کے بدلے امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کو معلومات فروخت کرنے کا موقع ملا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں