English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان: کورونا مزید 40 جانیں لے گیا،تعداد 5 ہزار 600 سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 96 جبکہ 5,639 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 553 ، پنجاب میں 90,444 ،بلوچستان میں 11,441 خیبرپختونخواہ 32,243، گلگت بلتستان میں 1,868، اسلام آباد میں 14,625 اور آزاد کشمیر میں 1,922 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,019 پنجاب میں 2,090، خیبرپختونخوا میں 1,147، بلوچستان میں 133، اسلام آباد 160، گلگت بلتستان 43 اورآزاد کشمیر 47 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 8 ہزار 30 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 17 لاکھ 58 ہزار 551 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 17 ہزار 783  ٹیسٹ کے دوران 1,013 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 40 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,481  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 48 لاکھ 55  ہزار 107 افراد متاثر، 6 لاکھ 13 ہزار 248 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 89 لاکھ 7  ہزار 167 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے