English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا ، دور غلامی کے یادگار مجسمے ہٹانے کا بل منظور

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوانِ نمایندگان نے کیپٹل ہل کی عمارت میں نصب امریکا میں دورِ غلامی کی یاد دلانے والی تاریخی شخصیات کے مجسمے ہٹانے کا بل منظور کر لیا ہے۔ ڈیموکریٹس کے اکثریتی ایوان میں اس بل پر بدھ کے روز رائے شماری ہوئی۔ بل میں غلامی کی حمایت کرنے والی شخصیات اور امریکا میں انیسویں صدی میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران کنفیڈریٹ ریاستوں کے رہنماؤں کے مجسمے کانگریس کی عمارت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایوانِ نمایندگان میں ووٹنگ کے دوران بل کی حمایت میں 301 ووٹ پڑے، جب کہ 113 ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ بل کی حمایت کرنے والوں میں 72 ری پبلکن ارکان بھی شامل تھے، جن میں سے کئی قدامت پسند نظریات کے حامل ہیں۔ یہ بل اب امریکی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، لیکن تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا سینیٹ میں ری پبلکن کے اکثریتی رہنما مچ مکونل اس بل پر رائے شماری کرائیں گے یا نہیں۔ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو کیپٹل ہل کی عمارت کے مرکزی ہال میں نصب کم از کم 10 مجسمے ہٹادیے جائیں گے۔ ایوان کی عمارت سے جو مجسمے ہٹائے جائیں گے، ان میں امریکی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس روجر ٹینی کا مجسمہ بھی شامل ہے۔ روجر ٹینی نے 1857ء میں اپنے ایک فیصلے میں لکھا تھا کہ سیاہ فام لوگ امریکا کے شہری نہیں بن سکتے اور امریکی کانگریس کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ امریکا میں غلامی کا خاتمہ کرے۔دوسری جانب امریکا میں نسل پرستی اور پولیس گردی کے خلاف مظاہروں میں شدت دوبارہ بڑھتی جارہی ہے۔ ریاست اوریگون کے دارالحکومت پورٹ لینڈ میں ہونے والے مظاہروں میں زیادہ شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کے استعمال کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹ لینڈ کے میئر ٹیڈ ویلر نے مظاہروں میں شرکت کی اور واشنگٹن حکومت کی جانب سے شکاگو اور دیگر شہروںمیں فوج بھیجنے کے خلاف احتجاج کیا۔ میئر کا کہنا تھا کہ وفاق حکومت کی جانب سے نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں سے نمٹنے کے لیے فوج استعمال کرنے کا فیصلہ سراسر غلط ہے اور اس سے ملک بھر میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیڈ ویلر کے مظاہرین سے خطاب کے دوران ہی امریکی پولیس نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی اور وہ اپنی تقریر مکمل نہیں کرسکے۔ اس دوران آنسو گیس سے مظاہرین کے ساتھ میئر بھی بری طرح متاثر ہوئے اور ان کے ساتھیوں نے طبی امداد دے کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
پورٹ لینڈ: وفاقی دستوں کی آنسو گیس سے متاثر ہونے والے شہر کے میئر ٹیڈ ویلر مظاہرے کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں‘ اہلکار شہری پر تشدد کررہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے