English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کے باعث آسٹریلیا کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین مالی خسارہ

القمر

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث آسٹریلیا کی معیشت کو تاریخی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آسٹریلوی حکومت کے مطابق اس کا بجٹ خسارہ 60 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خزانہ جوش فریڈن برگ نے کہا ہے کہ اس بدترین نقصان کا ازالہ کرنے میں کئی برس لگ جائیں گے۔ عالمی مالیاتی بحران نے بھی آسٹریلیا کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا تھا، کیوں کہ اس دوران وہ کساد بازاری سے بچ گیا تھا، تاہم اب آسٹریلیا تقریباً 3 دہائیوں کے دوران پہلی مرتبہ کساد بازاری کا شکار نظر آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینبرا حکومت کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑے خسارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ مہینوں کے دوران آسٹریلیا میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ پھیلاؤ ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن میں دیکھا گیا، جہاں کورونا وائرس کے 400 سے زائد نئے کیس سامنے آنے کے بعد آیندہ 4 ہفتوں کے لیے ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جب کہ شہریوں پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزارت خزانہ نے گزشتہ برس 85.8 ارب آسٹریلین ڈالر کے نقصان کا اعلان کیا تھا جب کہ رواں برس ہونے والے خسارے کا اندازہ 184.5 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔ حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ آسٹریلیا کو گزشتہ 100 برسوں میں بھی اس نوعیت کے بھاری خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے