English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم

القمر

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں ایک بار پھر صدر بشارالاسد کی جماعت بعث پارٹی کے من پسند امیدواروں نے نام نہاد پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے بین الاقوامی اداروں کے خدشات کو مضبوط کردیا ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اسد انتظامیہ کے مقربین کی کامیابی پر بین الاقوامی اداروں، مبصرین، ہارنے والے ارکان پارلیمان اور امریکا نے غیر شفاف اور دھاندلی زدہ انتخابات کے عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے شامی حکومت کے حامیوں کی بڑی تعداد کی گزشتہ اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ الیکشن میں کامیاب ہونے والوں میں زیادہ تر اسد انتظامیہ کی مقرب شخصیات شامل ہیں۔ شام کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب جیمز جیفری نے شام میں حکومت کی جانب سے پارلیمان کے انتخاب میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج توقع کے مطابق ہیں۔ اسد انتظامیہ کے برسراقتدار ہوتے ہوئے بعث پارٹی کے لوگوں کے سوا کسی اور کی جیت کا کوئی تصور نہیں۔ جیفری نے ایک انٹرویو میں انتخابات کو غیر شفاف اور دھاندلی زدہ قرار دیا۔ دریں اثنا ایک شامی امیدوار سندس ماوردی نے اپنی انتخابی ہار کی تمام ذمے داری بشارالاسد پرعائد کی اور کہا کہ اسد انتظامیہ قوم سے جھوٹ بولنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے