English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی، مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھم نہ سکا، کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران سری نگر کے نواحی علاقے رنبیر گڑھ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کوسرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام خارجی وداخلی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے