ملک میں کورونا وائرس تاحال بے قابو، 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 اموات ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 892ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 2 لاکھ 44 ہزار 883مریض صحت یاب ہوگئے۔
اسلام آباد میں 14 ہزار 963، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 42، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 55 ہوگئی۔
اسی طرح صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 19 ہزار 398، پنجاب 92 ہزار 452، خیبر پختونخوا 33 ہزار 724 اور بلوچستان میں 11 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 256 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 1 ہزار 63 کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 31 ہزار 102 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

