English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باجوڑ میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا لانس نائیک شہید

راولپنڈی: باجوڑ میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختو نخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی  فائرنگ سے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر کی۔

چند روز قبل بھی باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے