English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا مریض نے خودکشی کر لی

چھترپور: بھارت میں کورونا کے مریض نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں 40 سالہ شخص نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پھندا لگا کرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  کورونا مریض گھر میں لگے پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کرجھول گیا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت سمیرخان سے ہوئی ہے اور دو روز قبل اس کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ایس پی سچن شرما کا کہنا ہے کہ ان محرکات کو جاننے کی کوشش کی جارہی ہے جس نے سمیر کو انتہائی سنگین اقدام کرنے پر مجبور کیا۔

سمیر کے چچا کریم خان نے پولیس کو بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ کورونا مثبت آنے پر سمیر نے گھبراہٹ پر انتہائی اقدام اٹھایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے