English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کایورپ کیلیے پروازیں جزوی بحال کرنے کا اعلان

القمر

لندن (آن لائن) قومی ائر لائن پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں عاید پابندی کے بعد بڑی پیش رفت، پی آئی اے حکام کی جانب سے برطانیہ کیلیے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائرلائن کی جانب سے متبادل ذرائع سے مسافروں کو پاکستان سے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر تک براہ راست لے جایا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے برطانیہ کیلیے 14 اگست سے پروازوں کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔عید کے فوراً بعد پروازوں کے اوقات اور مکمل شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب برطانوی ائرلائن برٹش ائرویز نے صرف ایک پاکستانی شہر اسلام آباد کیلیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برٹش ائر ویز کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے کے بعد اسلام آباد اور لندن کے درمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ سفر کے دوران مسافروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ ترجمان برٹش ائر ویز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ فلائٹس سے ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے