شام کے شمال مشرقی حصے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق راس العین کے قصبے تل حلف میں ترک حمایت یافتہ فورسز کی چیک پوائنٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی ۔
حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوائنٹ کے قریب اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ترکی کی افواج اور ان کے شامی باغی اتحادیوں نے گذشتہ سال شام کی سرحد کے اندر ایک 120 کلومیٹر (75 میل) پھیلی اراضی کو کرد ‘دہشتگردوں’ سے چھڑوا کر اس پر قبضہ کیا تھا۔
شام پر نظر رکھنے والی برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم نے حملے میں 9 اموات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بھی 15 سے زائد ہے تاہم کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

